نیپال اور بھارت کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر بتائی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی، اتر پردیش اور امروہا میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ کب اور کہاں آئے گا؟ پیشگوئی نہیں کی جا سکتی، محکمہ موسمیات
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل نیپال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 6.2 بتائی گئی۔