پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی آنے والے وقت میں سنگین مشکلات کا شکار ہو سکتی ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب والے کچھ ’’شواہد‘‘ کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ، اگر ان شواہد کی تصدیق ہو گئی تو بشریٰ بی بی نیب کی ملزمہ بن جائیں گی اور گرفتار بھی ہو سکتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ شواہد پیسوں کی لین دین سے جڑے ہیں جو بشریٰ بی بی نے مبینہ طور وصول کیے تھے۔
بحریہ ٹائون کیس ، نیب نے بشریٰ بی بی ، فرحت شہزادی کو طلب کرلیا
دریں اثنا، نیب نے توشہ خانہ اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے جڑا 190؍ ملین پاؤنڈز کے معاملے میں بھی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب ان کیسز کی تحقیقات کو مکمل کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔