دُھند اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث بند کی گئی پشاور سے برہان تک بند کی گئی موٹروے آمدورفت کیلئے کھول دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے آج صبح پشاور سے برھان تک موٹروے پر ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔ حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے پشاور سے برہان تک کھول دی گئی ہے۔
31دسمبر 2023کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کاموٹر ویز پر داخلہ ممنوع قرار
موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے بھی گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق موٹر ویز پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر گاڑیوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ 31 دسمبر 2023 کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔