سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 207 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔