عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے نگران حکومت نے توانائی کا گردشی قرض کم کرنےکیلئے 400 ارب روپے دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 400 ارب روپے میں سے کے الیکٹرک اور حکومتی پاور پلانٹس کو 197 ارب روپے جاری کیے گئے، حکومتی پاور پلانٹس کو 140 ارب روپے اور کے الیکٹرک کو 57 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مالی سال کے اختتام تک گردشی قرضے میں 400 ارب روپے کمی آئی ایم ایف بینچ مارک میں ہے، جون 2024 تک حکومتی پاور پلانٹس کو 260 ارب روپے،کے الیکٹرک کو 140 ارب روپے دینے ہیں، 197 ارب روپے میں سے 70 ارب حکومتی پاور پلانٹس سے قرض واپس لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی ہدایات پر توانائی شعبے کے گردشی قرض میں 200 ارب روپےکمی کی جائے گی۔