خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے منجی والا پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کی بدولت دہشتگرد فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں خودکار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گزشتہ ماہ لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے 11 افراد کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے حملہ آور مہمان بن کر آیا اور اہلخانہ کے ساتھ رات گزاری جبکہ مقتولین کو نشہ آور کھانا کھلانے کے بعد قتل کیا گیا۔