کراچی، شہر بھر میں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا۔
ایک طرف جہاں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے وہیں عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے بھی پریشان ہیں۔ رمضان سے پہلے ہی ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رمضان المبارک ، خانہ کعبہ میں مطاف عمرہ زائرین کیلئے مختص کرنیکا اعلان
ایل پی جی مافیا نے سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے از خود 20 روپے فی کلو بڑھا دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نومنتخب حکومت سے ایل پی جی مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ رمضان میں حکومتی ریلیف پیکج ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایل پی جی مافیا نے گیس مہنگی کرکے اپنا ریلیف عوام سے لینا شروع کردیا ہے۔