چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی آج ریٹائر ہو جائیں گے، الوداعی تقریب آج منعقد ہوگی۔
محمد امیر بھٹی کو 2011 میں ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا۔ وہ 2 سال 8 ماہ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہے۔ محمد امیر بھٹی آج جمعرات کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعث شرم ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے اعزاز میں الوداعی تقریب آج ساڑھے بارہ بجے لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔ تقریب میں نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان اور پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز شرکت کریں گے۔