وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں اکیس منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے اور فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی مظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں لاہور میں اکیس منزلہ ارفع کریم ٹاور ٹو بنانے کی مظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا، مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے ، پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبا کے لئے ورلڈ بیسٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔
مریم نواز نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی جبکہ لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری بھی دی۔
وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں، ائیرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز اوربس اسٹینڈزپرترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کردیا جائے گا، شہر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔