پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے باوجود تقریباً 49 فیصد شیئرز حکومت کی ملکیت میں ہی رہیں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کے لیے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے کرلی گئی۔ کمرشل بینکوں کی جانب سے رواں ہفتے این او سی جاری اور اثاثے واپس منتقل ہو جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو قرض 10 برس میں تقریباً 12 فیصد شرح سود پر ملے گا۔ ابتدائی ڈھانچے کے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔