ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ بریت پر دلائل طلب کر لئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات پر تھانہ کھنہ میں درج مقدمے کی سماعت کی ۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بریت کی درخواست دائر ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ کیا مقدمے کا چالان عدالت میں جمع ہو گیا؟بانی پی ٹی آئی پر اور کتنے کیسز رہتے ہیں؟
عمران خان تھانہ مارگلہ میں درج احتجاج کے مقدمے سے بری
وکیل نعیم پنجوتھہ نے جواب دیا کہ توشہ خانہ کی سزا معطل ہو چکی، نکاح اور سائفر کیس میں سزائیں ابھی باقی ہیں ، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کرانی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست بریت پرنوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ مئی کو دلائل طلب کر لئے۔