پاک افغان سرحد طورخم پر فرنٹیئر کورنارتھ اورکسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
طورخم بارڈر پر تلاشی کے دوران دو مال بردارگاڑیوں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا جس میں تین عدد ایم 16 رائفلز، دو بریٹا پسٹل، اے کے 47 کے 4000 رائونڈز، اے کے 47 کے 8 عدد بولٹس اور 40 عدد سپرنگ، 5 عدد پسٹل میگزین، 9 ایم ایم پسٹل کے 8000 رائونڈز اور ایک پسٹل بغیر بیرل کے برآمد کر لی۔
لاہور: کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کی تجدید و ترمیم، نادرا نے شہریوں کو سہولت فراہم کردی
ایف سی نارتھ نے گاڑیوں کے ڈرائیور اور برآمد اسلحہ مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹمز کے حوالے کر دیا ، فرنٹیئرکور نارتھ غیر قانونی اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک ہے۔