پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے کہا ہےکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے سے متعلق ایف بی آر کا خط موصول ہوگیا۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کاخط ای میل کے ذریعے پیر کی شام موصول ہوا، خط کا جائزہ لے کر اس پر کوئی فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔
ایف بی آر کے مطابق ان افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باوجود فائل نہیں کررہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں لہٰذا انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔