ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کردی گئی، لاکھوں افراد کی شرکت

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے دیگر ساتھیوں کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کردی گئی، جنازے میں لاکھوں افرا نے شرکت کی۔

تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور دیگر ساتھیوں کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات میں ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر اور حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ سمیت کئی ممالک سے وفود نے شرکت کی۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر میں سگنلز بھیجنے والا آلہ بند ہونے کا انکشاف

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو کل بروز جمعرات انکے آبائی شہر مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ روز ایران کے شہر قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں