آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف بھی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف سمیت تین میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ اس موقع پر آذربائیجان کے لیے مسلسل حمایت پر وزیر خارجہ نے پاکستان کی تعریف کی۔ آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف بھی کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی اور دفاع کے شعبہ میں مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں