چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا

: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوچز کو فری ہینڈ دیدیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے آگاہ کیا جس پر محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں