تازہ ترین پاکستان دنیا پروگرام
حکومت اگر سنجیدہ ہے تو میڈیا کے سامنے مذاکرات کرے، حافظ نعیم الرحمان
August 1, 2024
ویب ڈیسک
حافظ نعیم الرحمان
فائل فوٹو
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اگرسنجیدہ ہے تو میڈیا کے سامنے بیٹھ کر مذاکرات کرے، حکومتی مذاکراتی ٹیم ہمارے مطالبات سے بھاگ رہی ہے۔
جماعت اسلامی جو مطالبات کررہی ہے وہ تمام حقیقت پر مبنی ہیں، حکومت مختلف لوگوں سے کہلوانا چاہ رہی ہے جماعت اسلامی کے مطالبات قابل عمل نہیں،حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور میڈیا پر ہونا چاہیے۔
راولپنڈی میں دھرنے کے ساتویں روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، ہم سے بجلی قیمت وصول کریں،اضافی ٹیکس وصول نہ کریں، جو بجلی بن ہی نہیں رہی اس کی قیمت بھی ہم سے وصول کی جاتی ہے۔