پارلیمنٹ ہاؤس میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا، وزیراعظم کی شرکت

قومی اسمبلی میں فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کردی گئی، وزیراعظم سمیر وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنماؤں بھی شریک ہوئے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازِ جنازہ تمام پارٹیوں کے ارکانِ اسمبلی نے ادا کی۔ غائبانہ نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر ایاز صادق اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی شریک ہوئے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں آج حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پورا پاکستان اور عالمِ اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں