برطانوی اخبار نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب میں حصہ لینے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور کالم لکھا گیا ہے۔ گارڈین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آکسفورڈ چانسلر نامزدگی کی درخواست یونیورسٹی روایات کے خلاف ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ کیا طالبان دوست شخص کا چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی انتخاب درست ہوسکتا ہے؟ عمران خان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی لگانے والے طالبان کی حمایت کی اور اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا۔