زین قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

اسلام آباد پولیس نے زین قریشی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پی ٹی آئی ایم این اے مولانا نسیم الرحمان کو حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، وقاص اکرم سمیت عامر ڈوگر اور دیگر رہنما بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر موجود تھے بعد ازاں انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کردیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو بھی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں