ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رقم خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بحالی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے خرچ ہوگی۔
اس رقم سے دیہی علاقوں کی تقریباً نو سو کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔ بینک کا کہنا ہے کہ اس سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور مارکیٹوں، تعلیم، اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری آئے گی، لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔