پشاور: پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہلکار ہی ملوث نکلا۔ جسے اداروں نے تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہلکار نے مرکزی سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔ کانسٹیبل پشاور پولیس کا ہی اہلکار ہے۔ جسے تحقیقاتی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار اہلکار پولیس لائن میں بھی تعینات رہا۔ جس نے مسجد تک رسائی اور پولیس لائن گیٹ میں داخلے میں معاونت دی۔