وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پر مسلسل 7 گھنٹے طویل اجلاس منعقد کر کے اپنی طرز کا منفرد ریکارڈ بنا لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 77 اقدامات، 70 منصوبے، 7 پروگرامز پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ڈبلیو پی کے 28 اجلاس منعقد ہوئے۔ صوبے میں عوام کی بھلائی کی 287 اسکیموں پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے 206 خصوصی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
صوبے میں زراعت، موسمیات، آئی ٹی، سماجی بہبود سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔