وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 5 روز کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچے ہیں جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رکن ممالک کے سربراہان کیلئے استقبالیہ رکھا ہے جس میں آج وزیراعظم شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہاں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوگی جب کہ وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی مالدیپ کے صدر محمد معیزو سے ملاقات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں