کے پی میں پی ٹی آئی نے تعلیم کا بیڑا غرق کیا، عوام کے تحفظ کا کوئی ایجنڈا نہیں: گورنر

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا، ان کے پاس عوام کے تحفظ کیلئے بھی کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے،کے پی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ کیلئے پی ٹی آئی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں