سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ اغوا، مقدمہ درج

سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کو اغوا کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 25 نامعلوم افراد نے ڈیفنس سی میں احسن ریاض فتیانہ کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں اغوا کرکے لے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق احسن ریاض فتیانہ کے اغوا کا مقدمہ ان کی والدہ آشفہ ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور سے احسن ریاض کے کیس میٰں رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

احسن ریاض فتیانہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بیٹے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں