خصوصی پیکج کے تحت بجلی کافی یونٹ 20 سے 30 روپے تک کم کر دیا جائے گا، وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں میں کمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، بجلی کے شعبے میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 8سے 10روپے فی یونٹ کمی کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کریں۔ وزیر توانائی نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، آئی پی پیز مالکان کے ساتھ مشاورت سے بجلی کے معاہدوں پر نظرثانی کی جا رہی ہے اور 5آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا عمل مکمل ہو گیا ہے، معاہدوں کو آنے والے دنوں میں عملی جامہ پہنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں