ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 117 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 16 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، میتھیو شارٹ 2 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 30 کے مجموعی اسکور پر گری۔
آسٹریلیا نےدو وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے ہیں،
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر جانسن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ 61 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ گری، حسیب اللہ 24 رنز بنا کر کیچ ہوئے۔
پاکستان کا مجموعی اسکور 64 ہوا تو نئے آنے والے عثمان خان کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے تین رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے ایک رنز بنایا اور ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔
بابراعظم جو بہت اچھا کھیل رہے تھے انہیں زمپا نے 91 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کر دیا، بابراعظم نے 41 رنز بنائے۔ عرفان خان دس رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔