جعفر ایکسپریس حملہ: آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے چار جوان شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل ہو گیا۔ 33 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں جب کہ آپریشن سے پہلے 21 مسافر شہید ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ایف سی کے چار جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، خواتین اور بچوں سمیت تمام یرغمال مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں نے مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گرد دوران آپریشن افغانستان میں رابطے میں تھے، دہشت گرد مسافروں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقہ دشوار گزار ہے اور آبادی سے دور ہے، بیرونی آقاؤں کی ایما اور سہولت کاری کے ذریعے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں نے یرغمالیوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا، دہشت گردوں کا دین اسلام اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں