اسلام آباد(نیوز ڈیسک )یوں تو اخروٹ کے کئی طبی فوائد کے متعلق ہم جانتے ہیں مگر ماہرین نے اس کا ایک انتہائی اہم فائدہ دریافت کر لیا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ اخروٹ انسان کو ہارٹ اٹیک و دل کی دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ روزانہ 2مٹھی اخروٹ کھانے سے انسان کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔اس میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو پہلے سے خون میں موجود چکنائی کو پگھلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پروٹین، وٹامن اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ لائف سائنسز ریسرچ آرگنائزیشن کے ماہرین نے اس تحقیق کے لیے اخروٹ اور دل کی بیماریوں کے تعلق پر کی گئی 61سابق تحقیقات کا تجزیہ کیا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل فوک کا کہنا ہے کہ اخروٹ وہ واحد خشک میوہ ہے جس میں2.5گرام فی اونس الفا لینولینک (Alpha-linolenic) پایا جاتا ہے جو اومیگا تھری(Omega-3)کی درختوں سے حاصل ہونے والی ایک قسم ہے۔جس کی وجہ سے اخروٹ انسانی جسم سے 9سے 16فیصد تک مجموعی کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اوراس کولیسٹرول میں پائے جانے والے ApoBنامی پروٹین کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔یہی وہ دو عناصر ہیں جو کسی بھی شخص کو دل کی بیماریوں میں مبتلا کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اخروٹ دل کی بیماریوں کے علاوہ دوسری قسم کی ذیابیطس سے بھی محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اخروٹ میں فی اونس 2گرام فائبر اور 4گرام پروٹین پایا جاتا ہے اور یہ دونوں اجزائ دل کی بافتوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی مفید ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
Latest Articles
- این ایف سی ایوارڈ پرعمل نہ ہوا توپولیس سمیت تمام اداروں کیساتھ اسلام آباد آئیں گے: علی امین کی دھمکی
- حکومت کا بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
- ذوالفقار بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، آج سیاسی جلسے سے خطاب کریں گے
- بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے، فاروق ستار
- پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل
- اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم
- ذاتی خواہشات پر قومی مفاد قربان کرنا ملک سے بیوفائی ہے، شہباز شریف
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- وزیراعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے، وزیر خزانہ
- عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور
Advertising

Top Searches
Art & Design
Blog
Culture
Economy
featured
Health
Lifestyle
Movies
N.Y.
Newspaper
Obituaries
Photos
Politics
Post
Science
Sports
Tech
Today's Arts
Travel
U.S.
Videos
World
انڈیا
ایران
ایف آئی اے
برسی
بھارتی یاتری
دفاع
دہشت گردی
رائس، ایکسپورٹ، پاکستان، چاول کی پیداوار، زرمبادلہ
سکھ حکمران
سکھ یاتری
شمالی وزیرستان
فوج
فٹ بال
منی لانڈرنگ
مونس الہی
مہاراجہ رنجیت سنگھ
واہگہ بارڈر
ویزے
پاکستان
پاک فضائیہ
پرویزالہی
پنجاب
کرپشن