15 ستمبر سے ریل میں بغیر ویکسین سفر کرنے پر پابندی عائد

نو ویکسین، نو سروسز، ریلوے انتظامیہ بھی میدان میں آ گئی، 15 ستمبر سے بغیر ویکسین سفر پر پابندی عائد کر دی گئی، تمام ملازمین اور مسافروں کو 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت۔
ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کے اجازت ہوگی۔

مسافروں کی سہولت کے لیے ویکسی نیشن موبائل ٹیمیں اسٹیشنز پر موجود ہوں گی، اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ویکسی نیشن سفر کرتا پایا گیا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ اسٹاف کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ٹرین اسٹاف اور اسٹیشن حدود عملہ کو 15 ستمبر تک ویکسی نیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانا ضروری ہے۔ کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے ریلوے اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں