کراچی: اوآئی سی سی آئی نے سالانہ ترسیلاتِ زرسروے 2021کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ویلیو ایچ ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ سالانہ سروے غیر ملکی ترسیلاتِ زر کو آسان بنانے کے سلسلے میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والی پیشرفت کے بارے میں مئی 2021کے دوران کیا گیا تھا۔ سروے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلاتِ زر کی منتقلی کے وقت میں نمایاں بہتری لانے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کومؤثراندازمیں وقت دینے جیسے اقدامات کا خیر مقدم کیاگیا ۔ صدر عرفان صدیقی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کاروباری ماحول اور خاص طور پردرمیانے اور چھوٹے کاروبار کیلئے کورونا کے منفی اثرات کے پس منظر میں اسٹیٹ بینک کے متعدد ایز آف ڈوئنگ بزنس اقدامات کو سراہا ہے ۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کے ماڈرنائزیشن اقدام کی تعریف کی ۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کچھ شعبوں میں مزید بہتری لانے کیلئے اقدامات کی سفارش کی ہے