حکومت سندھ نے کورونا کیسز میں خاطر خواہ کمی کے بعد پرائمری اسکول 21 جون، تفریحی پارکس اور درگاہیں 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر سجاد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 فیصد ہوگئی ہے اور کیسز میں کمی آرہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک عوام ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے