بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل ہنگامہ آرئی کرنے کے الزام پر قائد حزب اختلاف ملک سکندر سمیت 10 اپوزیشن اراکین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ بجلی روڈ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں ہنگامہ آرائی کرنے سمیت 17 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے حزب اختلاف کے رویے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزشین نے بلوچستان کی سیاسی تاریخ اور اقدار کو بلڈوز کیا۔بلوچستان اسمبلی:بجٹ سے قبل ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ،ہاتھا پائیدوسری طرف اپوزیشن جماعت جے یو آئی ف کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کہتے ہیں کہ عوام کی موجودہ حکومت سے جان ہر صورت چھڑوائیں گے۔
اپوزشین جماعتوں کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں جمعہ 18 جون کو مالی سال 2021-22 کے بجٹ سے قبل اپوزیشن نے احتجاجاً صوبائی اسمبلی کو تالے لگا دیے تھے جب کہ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مار کر اسمبلی کا دروازہ توڑدیا تھا۔
اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔ پولیس اور انتظامیہ نے ایم پی اے ہاسٹل والے گیٹ کو زبردستی کھلوانے کی کوشش کی۔