نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی وبا میں بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار 754 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 907 مثبت آئے اس طرح ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 65 ، سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار254 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 75 ، بلوچستان میں 26 ہزار 633 ، اسلام آباد میں 82 ہزار 368 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 967 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 813 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا مریض شفایا یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا کو شکست دینے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 148 ہوگئی ہے، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 768، سندھ میں 3 لاکھ 7 ہزار 298 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 535، بلوچستان میں 25 ہزار 579 ، اسلام آباد میں 80 ہزار 463، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 936 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 569 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 30 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 20 ہزار 7 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 10 ہزار 642 ، سندھ میں 5 ہزار 341 ، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 269 ، بلوچستان میں 301 ، اسلام آباد میں 775، آزاد کشمیر میں 571 اور گلگت بلتستان میں 108 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 20 ہے جن میں سے 2 ہزار 238 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔