اقوام متحدہ کے سربراہ، سفیر منیر اکرم اور دیگر عالمی رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی
۔قوام متحدہ: پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی اس تجویز کی بھرپور حمایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے متوسطآمدنی والے ممالک کے قرض معطل کردیے جائیں۔
ویلیو ایچ ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم جو اقوام متحدہ کی معاشی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کے سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ ‘یہ اہم ہے کہ ہم مراعات یافتہ وسائل اور مالی اعانت تک رسائی میں متوسط آمدنی والے ممالک کی کمزوریوں کو تسلیم کریں’۔سفیر نے متوسط آمدنی والے ممالک کو درپیش اہم مسائل میں ‘قرضے، عالمی معاشی ناہمواریوں اور ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات’ کی نشاندہی کی