تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین پاک ویک کی دوسری کھیپ کامیابی سے تیار کرلی گئی ، پاک ویک ویکسین کی کھیپ مکمل طورپر پاکستانی ماہرین نے تیار کی۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاک ویک ویکسین آئندہ چند روزمیں استعمال کیلئے دستیاب ہو گی اور حکومت کوپاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ مرحلہ وارفراہم ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پاک ویک کی دوسری کھیپ ڈریپ کی اجازت کے بعداستعمال ہوسکے گی، پاک ویک کوڈریپ کی این سی ایل بی لاٹ ریلیزسرٹیفکیٹ جاری کرےگی اور نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل پاک ویک ویکسین کی جانچ کرے گی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاک ویک ویکسین کی پہلی کھیپ 1لاکھ 8ہزارڈوزکی تھی اور پہلی کھیپ چینی ٹیم کی زیر نگرانی تیارکی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کوویکسین کیلئےخام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے، پاک ویک کی تیاری کیلئے 9لاکھ ڈوزکاخام مال موجودہے، ملک میں آئندہ ماہ سےبڑےپیمانے پر پاک ویک کی تیاری کاآغازہو گا۔
قومی ادارہ صحت پاک ویک کی یومیہ ایک لاکھ ڈوزتیارکرےگا اور قومی ادارہ صحت میں تیارکردہ پاک ویک سنگل ڈوزکوروناویکسین ہے۔