شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ،لیسکو کی ڈیمانڈ 4500 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ این پی سی سی کی جانب سے بجلی فراہمی 3840 میگاواٹ ہے،کمپنی کو 660 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔لیسکو نے لوڈمینجمنٹ کےنام پر مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ شروع کر دی۔
گزشتہ دنوں گرمی بڑھنے سے ڈیمانڈ 4900 میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی۔درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے لیسکو کی ڈیمانڈ میں مزید اضافہ ہو گا۔لیسکو کے 70سے زائد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہونے لگی ،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔پیک ٹائم میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ تک پہنچنے کی توقع ہے۔