ویلیو ایچ ڈی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک ’اسٹیٹ بیک آف پاکستان‘ (ایس بی پی) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق نجی شعبوں نے مالی سال 2021 میں 18 جون تک بینکوں سے 489.4 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 196 فیصد زیادہ ہے۔
عداد و شمار کے مطابق پچھلے مالی سال میں نجی شعبوں نے بینکوں سے صرف 165.3 ارب روپے کا قرض حاصل کیا تھا مگر اس سال مذکورہ قرض میں 324 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
مجموعی طور پر مالی سال 2020 میں کورونا کی وبا کا معیشت پر غلبہ دیکھا گیا، جس سے معاشی سرگرمیوں میں سستی دیکھی گئی، جس کی وجہ سے وفاقی حکومت نے بینکوں کے ساتھ مل کر نجی شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے کردار ادا کیا اور پالیسی کے تحت صحت سمیت دیگر شعبوں میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی پر کام کیا۔
رواں مالی سال معاشی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی کے باوجود معاشی سرگرمیاں مالی سال 2019 کی حد تک نہیں پہنچ پائیں، کیوں کہ سال 2019 میں نجی شعبوں نے بینکوں سے 693.5 ارب روپے کا قرض لیا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ روایتی بینکوں نے نجی شعبوں کو قرض فراہم کرنے کے لیے روایتی کردار ادا کیا، کیوں کہ بینکوں نے گزشتہ سال کے مقابلے اس سال قرضوں کی فراہمی میں 184 ارب روپے کا اضافہ کیا