ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اگر ایمنسٹی اسکیم میں توسیع چاہتی ہے تو اس کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی یا آرڈیننس لانا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے رئیل اسٹیٹ شعبے میں ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے لیے بات چیت شروع کر رکھی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کنسٹرکشن پیکج میں 447 ارب روپے مالیت کے 1252 تعمیراتی منصوبوں کی رجسٹریشن ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تعمیراتی پیکج کے تحت ای پورٹل پر رجسٹریشن آج سے بند کر دی جائے گی تاہم بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کے لیے فکسڈ ٹیکس کی سہولت 31 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹس کی تکمیل 30 ستمبر 2023 تک اور ہاؤسنگ یونٹس اور پلاٹس کی خریدنے کی مدت 30 مارچ 2023 تک جاری رہے گی۔