ایف پی سی سی آئی اور رئیل سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن گین ٹیکس کے خلاف میدان میں آ گئی۔ گین ٹیکس کو معیشت اور ملک دونوں کے خلاف اقدام قرار دیدیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے ٹیکس فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ایف پی سی سی آئی اور رئیل سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی صنعت کو پہلے ریلیف دیا گیا پھر گین ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا۔ انہوں نے اقدام کو موجودہ حکومت کا بدترین یوٹرن قرار دیا۔ کہتے ہیں پہلے اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کروائی گئی اور پھرغیر منصفانہ ٹیکس عائد کر دیا
اس موقع پر چیئرمین رئیل سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میجر ریٹائرڈ رفیق حسرت نے کہا کہ گین ٹیکس کا سٹرکچر 5 سال کیلئے 10 فیصد تھا۔ اس ٹیکس کو دوگنا کر کے تاحیات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس پرانی سطح پر واپس لایا جائے۔
فیڈریشن چیمبر آف کامرس نے مطالبہ کیا کہ پالیسی تبدیل کرنے سمیت بل کے نفاذ سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ ملکی معیشت اور تجارت فروغ پا سکے۔ ٹیکسز کی شرح بڑھانے سے کاروباری حجم خطرناک حد تک سکڑ جائے گا۔