شہر کی لوہا مارکیٹس میں سرے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ،لوکل سریا تین سے چار ہزار اوربرینڈڈ سریا پانچ ہزار ٹن تک مہنگا ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق شہر کی لوہا مارکیٹس میں سریے کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ۔تین سے چار ہزار روپے اضافے کے بعد لوکل سریا ایک لاکھ33 ہزار روپے فی ٹن ہوگیا جبکہ پانچ ہزار روپے اضافے کے بعد برینڈڈ گریڈڈ سریا ایک لاکھ 85روپے فی ٹن ہوگیا ،سریا کی قیمتیں بڑھنے سے مکانات کی لاگت بھی بڑھ گئی ۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت لوہے کی مصنوعات مسلسل مہنگی ہونے کا نوٹس لے۔