انتقال کرنے والے افراد کی تدفین کیلئے پیسوں کی وصولی پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے انتقال کرنے والے افراد کی تدفین کیلئے پیسوں کی وصولی پر پابندی لگا دی ۔اس حوالے سے پنجاب حکومت کوفوری طور پرقانون میں ترمیم کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے تحریری فیصلے میں احادیث اور بین الاقوامی قوانین کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا۔ چیف جسٹس نے کہا کے شہری ساری زندگی اشیا خرید کر حکومت کو ٹیکس ادا رکرتاہےاور مرتے وقت بھی اس سے پیسےلیے جاتے ہیں۔یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ متعلقہ شخص کی تدفین کا خرچہ اٹھائے۔چیف جسٹس قاسم خان نے تحریری فیصلہ میں کہا انتظامیہ قبرستان تک تدفین کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کرے۔قبرستانوں میں درخت لگائیں اور وضو خانے بھی بنائےجائیں اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔
مزیدقاسم خان نے ایل ڈی اے کو احکامات بھی جاری کیے ہیں کہ نجی ہاؤسنگ سوسائیٹی میں قبرستانوں کی جگہ مختص کی جائےاور پنجاب کہ 4 شہروں میں فوری ماڈل قبرستان قائم کیے جائیں۔شہر خموشاں اتھارٹی کو مکمل اختیارات کے ساتھ فعال کیا جائے اورشہر خموشاں اتھارٹی میں پڑھے لکھے افراد کو بھرتی کیا جائے۔