بڑی عید کے لیے شہر میں صفائی کا بڑا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے 15 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز گھر گھر تقسیم کئے جائیں گے۔ایل ڈبلیو ایم سی نے عید پر 15ہزار ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی۔ایل ڈبلیو ایم سی صفائی پلان کے مطابق شہر کی274 یونین کونسلز میں 290 کیمپس فعال کئے جائیں گے۔5 اضافی ڈمپنگ پوائنٹس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جبکہ119 ٹرانسفر سٹیشنز قائم کیے جائیں گے ۔
یدالاضحی سے ایک روز قبل شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔عید کے تین روز کے لیے 3ہزار400 پک اپس کرایہ پر لی جائیں گی ۔آلائشوں کی مؤثر کولیکشن اور ڈمپنگ سائٹس پر ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنایا جائے گا ۔
شہر یوں میں آگاہی کے لیے 9 ٹاؤنز میں 18 ماڈل کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ،پرائمری اور سیکنڈری ویسٹ کولیکشن کی300 گاڑیاں فیلڈ میں رہیں گی ۔ویڈیو وال سے تمام شہر کی صفائی کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کروایا جائے گا۔شہری آلائشوں کو جگہ جگہ پھینکنے کے بجائے ایل ڈبلیو ایم سی عملے کے حوالے کریں۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہری شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔