پنجاب بھر میں ایس او پیز ویک منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تمام ڈی سی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کے متعلق آگاہی کا ہفتہ 9 سے 18جولائی تک منایا جائے گا۔صرف ویکسینیشن ہی انڈین نیو ڈیلٹا وریینٹ وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ہے ۔ ہوٹل، ریسٹورنٹس، شادی ہالز ، جمز اور سینما ہالز کے لئے خصوصی ایس او پیز تشکیل دیے گئے ہیں۔تمام کاروباری مراکز اپنے ملازمین کی ویکسینیشن یقینی بنائیں گے
تمام عملے کی ویکسینیشن مکمل ہونے پر ادارے کو ویکسینیٹد زون ظاہرکیا جائے گا۔ داخلی راستوں پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرنے کے لئے کاؤنٹرز بنائے جائیں۔تصدیقی عملہ ہر آنے والے شخص کے ویکسین کارڈ چیک کرے گا۔ہوٹل، ریسٹورنٹس، شادی ہالز ، جمز اور سینما ہالز میں ویکسی نیشن آگاہی دی جائے۔آگاہی اعلانات سے ویکسی نیشن کروانے کی تلقین کی جائے۔ کسی قسم کی ڈائننگ رات 12کے بعد نہیں جاری رہ سکے گی۔ ایڈوانس ریزرویشن کو ترجیح دیںتاکہ صرف ویکسینٹیڈ افراد ہی سہولت استعمال کر سکیں۔