چیرمین لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، بوٹی مافیا اور بیرونی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا، دوران امتحانی اوقات لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی لیسکو چیف کو درخواست کی گئی ہے، تمام موبائل انسپکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے حاصل پور، چشتیاں، رحیم یار خاں، حرنولی پور، ڈی جی خاں، فاضل پور اور لاہور جند میں ایک ایک امتحانی مرکز قائم کیا گیا، ضلع قصور میں لڑکیوں کے لیے 37، لڑکوں کے لئے 32، ضلع شیخوپورہ میں لڑکیوں کے 33 اور لڑکوں کے 25 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔