ایل ڈی اے نے برکی روڈ، بابو صابو اور سگیاں روڈ کے ایک ارب تیس کروڑ سے زائد لاگت کے پی سی ون حکومت پنجاب کو منظور ی کیلئے ارسال کردیئے گئے۔
فصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے برکی روڈ اور بابو صابو کی شاہراہوں کی ازسر نو تعمیر و بحالی کا پی سی ون سیکرٹری ہاؤسنگ کو بھجوادیاہے جبکہ سگیاں روڈ کی تعمیر کا منصوبہ منظوری کیلئے پی اینڈ ڈی کو ارسال کردیا گیا ہے۔ ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی جانب سے سگیاں انٹرچینج اور روڈ کی بحالی کا تخمینہ 75 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ سگیاں روڈ منصوبے کا پی سی ون پی اینڈ ڈی کی پی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کرایا جائے گا ۔
بابو صابو کے اطراف کی روڈز کی تعمیرات پر چوبیس کروڑ بہتر لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، برکی روڈ کو دو رویہ کرنے پر چالیس کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پچاس کروڑ سے کم لاگت کے دونوں پی سی ون کی منظوری سیکرٹری ہاؤسنگ دیں گے۔