پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے اس کا موبائل فون غائب تھا ، قاتل فون ساتھ لے گیا اور گھرکے عقب سے فرار ہوا۔ فون کی معلومات سے قریبی دوستوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ماڈل گرل کچھ عرصہ قبلدبئی سے واپس لوٹی تھی جس کی لاش گزشتہ روز گھر کے اندر فرش سے ملی تھی، مقتولہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی، نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے زیادتی،ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی تھی جبکہ آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپوٹ طلب کر لی تھی۔