پاکستان اور اٹلی کے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں اٹلی کو پاکستانی برآمدات میں 2.85 فیصد جبکہ اٹلی سے درآمدات میں 11.39 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اٹلی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 773.42 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2020ء کے مقابلہ میں 2.85 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 2020ء میں اٹلی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 751.92 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مہینہ میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو 74.83 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملا جو جون 2020ء کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔
جون 2020ء میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو 60.55 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اٹلی سے درآمدات میں مالی سال 2020ء کے مقابلہ میں 11.39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2020ء میں اٹلی سے 509.91 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں جو مالی سال 2021ء میں بڑھ کر 568 ملین ڈالر ہو گئیں۔
جون کے مہینہ میں اٹلی سے 73.93 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ جون 2020ء میں اٹلی سے درآمدات پر 73.93 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں