گریٹراقبال پارک میں خاتون کے ساتھ دست درازی کا معاملہ، پارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنےسےمتعلق ادارے کنفیوژن کا شکار

مشیروزیر اعلیٰ کا پابندی عائد کرنے کا اعلان، پی ایچ اے انتظامیہ نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون سے دست درازی کا واقعہ، حکومت حرکت میں آ گئی ،آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی پر غور۔پنجاب کےپارکس میں ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ تو سامنے آ گیا مگرپنجاب حکومت اور پی ایچ اے پابندی کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں۔
مشیروزیراعلیٰ آصف محمودنے ٹک ٹاکرز کے داخلے پرپابندی اور نئی ڈنڈا بردار فورس بنانے کا اعلان کیا۔پارکوں کے رقبے اور سکیورٹی کی بڑی تعداد بھرتی کرنے کے مدنظرفیصلہ اعلانات تک محدود ہوگیا۔پی ایچ اے انتظامیہ نے بھی پابندی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
پی ایچ اے کی جانب سے پابندی سے متعلق کوئی تحریری حکم نامہ جاری نہ کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کے تحت وضع کردہ اوقات کار میں ہر خاص و عام کو پارک میں داخلے کی اجازت ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے جواداحمد قریشی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکرز کے پارکس میں داخلے پر پابندی سے متعلق کوئی حکم موصول نہیں ہوا، ٹک ٹاکرز کی پہچان کرنا مشکل امر ہے،تاہم ہم پارکوں میں سکیورٹی کو سخت کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں